ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی میں پینتالیس اخبارات اور سولہ ٹی وی چینل بند کرنے کا فیصلہ

ترکی میں پینتالیس اخبارات اور سولہ ٹی وی چینل بند کرنے کا فیصلہ

Thu, 28 Jul 2016 16:54:56  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی میں حکومت نے پینتالیس اخبارات اور سولہ ٹی وی چینل بندکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے حکومت نے ناقدانہ نقطہء نظر رکھنے والے بہت سے صحافیوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں اور متعدد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ ایک سرکاری جریدے میں شائع ہونے والے حکومتی فرمان کے مطابق تین خبر رساں اداروں، تئیس ریڈیو چینلز، پندرہ رسالوں اور اُنتیس اشاعتی اداروں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے متاثرہ ذرائع ابلاغ کے نام شائع نہیں کیے گئے۔ انقرہ حکومت نے مبینہ باغیوں کے خلاف بھی اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک سو اُنچاس جنرلز اور ایڈ مرلز کو فوج سے مستقل طور پر نکال دیا گیا ہے۔ ناکام بغاوت کے فوراً بعد گرفتار کیے جانے والے پندرہ ہزار سے زیادہ افراد میں سے، جن کی بڑی تعداد فوجیوں پر مشتمل تھی، کم از کم آٹھ ہزار بدستور زیرِ حراست ہیں۔


Share: